Search This Blog

Monday, October 24, 2016

Aa Phir se Mujy Chor K JAny Waly,,,,,#Dard POetry,,


رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کےلیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
.......
.پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو,,,
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ.
......
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم.
....تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کےلیے آ
....
.کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ
...تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لے آ
..
..اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم.
...اے راحت جاں مجھ کو رلانے کےلیے آ.
...
اب تک دل خوش فہم کو ہیں تجھ سے امیدیں.
.یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
....
مانا کہ محبت کا چھپانا ہے محبت
...چپکے سے کسی روز جتانے کے لیے آ
......
...جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کے بہانے.
.ایسے ہی کسی روز نہ جانے کے لیے آ...

No comments:

Post a Comment